i پاکستان

پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، مریم نواز چیئرمین مقررتازترین

January 14, 2025

پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں بورڈ عہدیداروں اور ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بورڈ کی چیئرمین، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بورڈ کی وائس چیئرمین جبکہ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و فشریز بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ 19 افراد پر مشتمل ہے جس میں 8 افراد آفیشل جبکہ 11 نان آفیشنل ہیں۔ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی وائلڈ لائف و فشریز ساتھ پنجاب اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز لاہور بلحاظ عہدہ بورڈ ممبر ہوں گے۔غیر سرکاری ممبران میں آئی یوسی این کی فوزیہ ملک، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی عظمی خان، ہوباڑہ فانڈیشن کے سربراہ بریگیڈئیر (ر) مختار احمد، انٹرپرنیور وکنزرویشنسٹ بدر منیر، لیکچرر و سرجن یوواس ضیااللہ مغل، چیئرمین پاکستان وائلد لائف فانڈیشن وسیم احمد خان، کنزرویشنسٹ سید رضوان محبوب، وائلڈ لائف فوٹوگرافر عبداللہ خان، پروفیشنل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ قاسم علی شاہ، اینکرپرسن افتخار احمد اور سہیل وڑائچ شامل ہیں۔پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ صوبے میں جنگلی حیات کی کنزرویشن، پروٹیکشن اور انتظامی امور بارے فیصلہ جات کی منظوری دے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی