مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم کرنا مریم نواز کا نیا دکھاوا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم کے ریٹ کم کر کے محترمہ پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کی ڈراما بازی اور اس کی ہدایت کاری کون کر رہا ہے ہمیں علم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی