i پاکستان

پنجاب میں پاور شیئرنگ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اجلاس آج ہوگاتازترین

December 23, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھروکا امکان ہے ۔ دونوں جماعتوں کو رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس آج (منگل کو) گورنر ہائوس میں منعقد ہوگا۔ تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر دونوں جماعتوں کی کو آرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہورہاہے ، گورنر ہائوس میں ہونیوالے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے جبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن ،سید علی حیدر گیلانی بھی شریک ہونگے۔ مسلم لیگ ن کے وز یر خارجہ اسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑ،راناثنااللہ،ملک احمدخان،مریم اورنگزیب نمائندگی کرینگے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی