پنجاب میں مویشیوں کی خریداری کی معلومات کے لیے 1233 ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تمام عمل کی نگرانی کرتی ہے۔ وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے مطابق آن لائن خریداری پر پے منٹ آن ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 20 ماڈل کیٹل مارکیٹس بنائی جا رہی ہیں۔ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی پیک روٹ پر بھی ماڈل کیٹل مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی