i پاکستان

پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف 10 لاکھ ایکڑکم کردیا گیاتازترین

April 06, 2024

خریف میں نہری پانی کی تیس فیصد قلت کے پیش نظر پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف دس لاکھ ایکڑ کم کردیا گیا۔ ذرائع محکمہ زراعت کیمطابق نئی حکومت نیچالیس لاکھ ایکڑپرکپاس کاشت کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،گزشتہ برس50 لاکھ ایکڑکا ہدف مقررکیاگیا تھا،گزشتہ برس41 لاکھ ایکڑپرکاشت ہوئی،بہاولپورڈویژن میں سب سیزیادہ18لاکھ69ہزارایکڑپرکاشت ہوگی۔ محکمہ زراعت نیملتان ڈویژن میں 9لاکھ 45ہزار،ڈی جی خان 7 لاکھ 53ہزار ایکڑکا ہدف مقررکیا گیا،ساہیوال 1لاکھ 18ہزار، فیصل آباد1 لاکھ 15ہزار ایکڑ پرکاشت کا منصوبہ بھی ہے، سرگودھا ڈویژن میں1 لاکھ 97ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی