i پاکستان

پنجاب میں خسرہ وبا کے پھیلا وکی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، خواجہ عمران نذیرتازترین

June 01, 2024

وزیر صحت پنجاب نے خسرہ وبا کے پھیلا وکا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سابق حکومت کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پر توجہ نہیں دی گئی، گزشتہ دورحکومت میں صحت کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا، پنجاب میں صحت کے لیے بہترین نظام کی ضرورت ہے۔لاہور میں صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میں خسرہ پھیلا سے متعلق پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور صحت وتعلیم کے شعبے پر وزیراعلی مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاہم گزشتہ دور حکومت کے نقصانات آج ہم بھگت رہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے خسرہ وبا کے پھیلا کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پر توجہ نہیں دی گئی، اگر انہوں نے توجہ دی ہوتی تو مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو یہ سب کچھ نہیں بھگتنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں صحت کے شعبہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا، پنجاب میں صحت کے لیے بہترین نظام کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب میں شیخوپورہ، پتوکی اور کبیر والا میں خسرہ کے کیسز سامنے آئے تھے اور خاص طور پر کبیر والہ میں خسرہ کے باعث 5 بچوں کی اموات ہوئی تھی جس کے بعد سی ای او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹرعبد المجید کو معطل کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی