i پاکستان

پنجاب میں فضائی آلودگی،1کروڑ 10 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ، حکومت اسموگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،یونیسیف کا انتباہتازترین

November 12, 2024

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف) نے خبردارکیا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے پیش نظر 1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے، حکومت اسموگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔عالمی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کی اس لہر سے قبل 12 فیصد بچوں کی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔یونیسیف نے مزید کہا کہ اسموگ کی اس لہر سے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوسکتے ہیں، کم قوت مدافعت کے باعث اسموگ سے بچے جلدی متاثر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی