i پاکستان

پنجاب میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپردتازترین

January 18, 2023

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے نئے ایڈمنسٹریٹز کا گزٹ نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے، گورنر پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کو بحال کیا گیا ہے۔ صوبے کی 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے، سیمی اربن علاقوں کی گیارہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دیہاتی علاقوں کی 30 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی