i پاکستان

پنجاب میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ کر نے پر ایک اور شہری نے خودکشی کرلیتازترین

August 01, 2024

پنجاب کے شہر ٹیکسلا تھانے کی حدود میں ڈھوک سادو کے علاقے میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے پر ایک شخص نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دو بچوں کا باپ ملک طاہر گزشتہ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے کی وجہ سے پریشان تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بل کی ادائیگی نہ کرنے پر ملک طاہر کی بھائیوں کے ساتھ بحث ہوگئی جس سے معاملات مزید سنگین ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کو طاہر نے خود کو ایک کمرے میں بند کر کے اپنی جان لے لی، بعد ازاں پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی