i پاکستان

پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست،موٹروے مختلف مقامات پربند،فلائٹ آپریشن شدید متاثرتازترین

November 15, 2024

پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا اور لاہور جمعہ کو بھی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔خراب فضائی معیار کے باعث لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے آلودگی کے متاثرہ شہروں میں رحیم یار خان میں پارٹیکولیٹ میٹرز 826 پر آگئے جب کہ ملتان میں 710 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ، کینٹ اور اطراف میں حد نگاہ صفر ہوگئی جب کہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے لاہور، ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے جلال پور، ایم 11 لاہور سے کامونکی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند کردی گئی۔ پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو گیا۔شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد کیلئے پی کے 340، 341، لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں۔جدہ سے لاہور کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا جبکہ جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی صبح تک ٹیک آف نہ کرسکیں، کراچی اسلام اباد کے مابین 7 اور کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔

لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار رہی جبکہ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے دوسری جانب لاہور میں سموگ تدارک اقدامات کے تحت اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 56 دکانیں سیل اور 50 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مارکیٹس کو 8 بجے بند کروانے اور آٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے، شہر میں 10 ریسٹورنٹس کو آٹ ڈور ڈائننگ پر جبکہ 3 اوپن بار بی کیو پوائنٹس کو سیل کیا گیا، اے سی شالیمار نے 02 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر جبکہ 03 اوپن بار بی کیو پوائنٹس کو سیل کیا۔تحصیل سٹی میں آپریشن کے دوران 22 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ 95 دکانیں بند پائی گئیں، اے سی سٹی نے 3 ریسٹورنٹس کو آٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا۔ اس کے علاوہ تحصیل راوی میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر مین جی ٹی روڈ شاہدرہ پر 10 دکانوں کو سیل کروایا گیا، اے سی راوی نے دکانداروں کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، تحصیل رائیونڈ میں بھی 03 دکانوں کو اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کروایا، تحصیل کینٹ میں 09 دکانیں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل جبکہ 01 ریسٹورنٹس کو آٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا گیا۔مزید برآں تحصیل صدر میں اوقات کار کی خلاف ورزی پر 06 دکانیں سیل کی گئیں، تحصیل واہگہ میں 3 دکانوں کو اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، اے سی واہگہ نے ایک ریسٹورنٹ کو آٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کیا، تحصیل نشتر میں اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر 03 ریسٹورنٹس آٹ ڈور ڈائننگ پر سیل کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی