i پاکستان

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے معاملات آن لائن کر دیے گئےتازترین

January 16, 2025

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں متعلقہ کاغذات سے لے کر قانونی فیس تک معاملات آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی