i پاکستان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم3 فروری سے شروع ہوگیتازترین

January 31, 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی،مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،سکولوں میں امتحانات کے پیش نظر انسدادپولیو مہم میں محکمہ تعلیم سے کم سے کم عملہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف سیکرٹری زاہد اخترکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ برقرار ہے،ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے مائیکرو پلانز کو بہتر بنایا جا سکتا ہے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 2654 ٹرانزٹ، 4888 فکسڈ، 85 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی