i پاکستان

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو کریں گےتازترین

September 27, 2024

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ،ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈزانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو کریں گے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ سال اول(فرسٹ ایئر) کے نتائج کا اعلان بیک وقت یکم اکتوبربروزمنگل کو صبح 10 بجے کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے اعلان کے سلسلہ میں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا جا ئے گا جس میں اہم سیاسی و انتظامی شخصیات، چیئرمینز، سیکرٹریز، کنٹرولرز امتحانات اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 بجے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر رزلٹ کو متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیا جائے گا جس کے فوری بعد امتحان دینے والے طلبا و طالبات گھر بیٹھے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے اپنے نتائج چیک کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی سی ڈیز بھی جاری کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی جارہی ہے تاکہ ان میں کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی