پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا ۔ اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ واپس پہنچ گئے۔ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے قانونی اموراورمقدمہ پرمشاورت ہوئی ہے۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاوس کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا صدرمملکت عارف علوی نے شہزادعطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظور دی۔ صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی