پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر خصوصی عدالتوں میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں پنجاب کی 9 خصوصی عدالتوں میں ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 5 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کا تقرر کیا گیا ہے، 2 اینٹی کرپشن اور ایک، ایک جج کی تقرری سروس ٹریبونل اور کنزیومر کورٹ میں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی