پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کر لی ہے، اور صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 36 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 443 روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کے لیے 9.5 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں، جب کہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کے لئے 45 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی