i پاکستان

پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت کابل کانوٹیفکیشن جاریتازترین

June 10, 2024

پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت کابل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا بل کے تحت ٹرائل سے قبل 30لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاسکے گا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہتک عزت کا نیا قانون فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے ہتک عزت بل کا پنجاب حکومت میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے بل کے تحت ٹرائلز سے قبل 30لاکھ روپے تک ہرجانہ بجھوایا جاسکے گا ۔ پنجاب حکومت نے ہتک عزت ایکٹ 224کا گزٹ نوٹیفکیشن پیرو کے روز جاری کردیا،گورنر پنجاب ملک سلیم حیدر کی غیرموجودگی میں قائم مقام گورنرملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کئے تھے واضحے رہے کہ بل کی مخالفت میں میڈیا اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا تھا اور بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا ۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی