مسلم لیگ ن پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کے لیے تنظیمی اجلاس آج 26 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹان لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹان کارپوریشنز، ٹان کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چنا کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا جبہ پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ خان تنطیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی