اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد علی بھٹہ نے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی ایک بارپپھر عدالت پیش نہ ہوئے، محمد خان بھٹی کو حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت وکلا کی جانب سے رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہی کو سفر کرنے سے روک رکھا ہے، پرویز الہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، سابق وزیراعلی پنجاب کو دل کی تکلیف بھی ہے۔بعدازاں عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی