i پاکستان

پنجاب اسمبلی، یوم دفاع کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورتازترین

September 06, 2024

پنجاب اسمبلی نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چھ ستمبر کے متعلق قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان چھ ستمبر 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کے قربانی دینے والے جوانوں و افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ، 1965 کی جنگ میں بری بحری و زمینی افواج نے پاکستان کے دفاع کیلیے شاندار کردار ادا کیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آئندہ بھی اگر ملک پاکستان کو کوئی ضرورت پڑی تو افواج کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور عوام شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ چھ ستمبر کے حوالے سے یہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس پیرکی سہ پہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی