i پاکستان

پنجاب اور سندھ میں گندم کٹائی کا آغاز ، سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے سے کاشتکار پریشانتازترین

April 09, 2025

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کٹائی کے عمل کا آغاز ہوگیا۔سندھ میں سرکاری سطح پر خریداری اور ریٹ مقرر نہ ہونے پر کاشتکار پریشان ہیں جبکہ پنجاب کا کسان قیمت کم ملنے پرپریشان ہے۔مرکزی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی۔خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے،گندم کا ریٹ نہ ملنیسیکسان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، ابھی تک حکومت نے گندم کا ریٹ نہیں نکالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی