لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان(کل) 4 ستمبر کو کریں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان (آج) منگل شام 4 بجے جبکہ جنرل نتائج کا اعلان بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی بدھ کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی