i پاکستان

پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے، مریم اورنگزیب کی وضاحتتازترین

April 07, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے گئے، انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے،مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیایہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے،انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ، فتنے فساد، آئین شکن ،گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی