i پاکستان

پختونخوا میں پہلے تین ماہ کے دوران ٹیکسز میں 41فیصد اضافہ ہوا، صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلمتازترین

October 02, 2024

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبائی ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی