i پاکستان

پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہتازترین

January 30, 2023

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر کی طرف سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ہائی کورٹ میں پٹیشن پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے بدھ کے روز بیرسٹر گوہر کی وساطت سے دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنی پٹیشن میں عدالت سے استدعا کرے گی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کے بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق ملک میں معاشی بحران کی سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، اس لیے فوری انتخابات ہی بحرانوں کا واحد حل ہے، انتخابات کی تاریخ میں جتنی تاخیر ہوگی، اتنا ہی ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم ٹولہ انتخاب سے فرار چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی