i پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکانتازترین

October 28, 2024

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا معمولی نیچے آنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریبا 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی