i پاکستان

پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کو پیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیاتازترین

April 11, 2023

پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہے تھے۔سردارلطیف کھوسہ پی پی دورمیں اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور سینیٹر رہے۔وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ لطیف کھوسہ تحریک انصاف کیخلاف اقدامات پرشدید تنقید کرتے رہے۔پارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ کو متعدد بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی