الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پی بی 44 کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے عبیداللہ گورگیج رکن بلوچستان اسمبلی نہیں رہے تھے، عبیداللہ گورگیج کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے 6 ہزار 385 ووٹ حاصل کیے تھے۔بعدازاں، نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فارم 45 کے نتائج میں وہ کامیاب قرار پائے تھے، تاہم فارم 47 میں دھاندلی کرکے عبیداللہ گورگیج کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی