i پاکستان

پی پی 32 ضمنی الیکشن ، مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن کو پیش کردئیے گئےتازترین

May 23, 2024

پی پی 32 ضمنی الیکشن میں مرحومین کے ووٹ کاسٹ ہونے کے ثبوت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش کر دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے متعلقہیٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حلقہ سے میاب امیدوار موسی الہی کو نوٹس جاری کردیا جبکہ کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمعرات کو پی پی 32 ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الہی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی پی 32 گجرات ضمنی الیکشن کے پورے حلقے میں دھاندلی ہوئی۔ 18 پولنگ سٹیشنز پر 10 فیصد سے کم خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر 91 فیصد سے زائد ووٹ ڈالے گئیجبکہ 832 ایسے ووٹ ڈالے گئے جو لوگ بیرون ملک ہیں یا انتقال کرچکے ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ کس طرح ثابت کریں گے کہ ووٹرز بیرون ملک ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جو لوگ انتقال کرچکے ہیں ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ پولیس کی نگرانی میں بند کمروں میں ووٹ ڈالے گئے۔الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے پی پی 32 گجرات پر کامیاب امیدوار موسی الہی کو نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی