i پاکستان

پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے' شاہ محمود قریشیتازترین

April 21, 2023

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف سے مْکر گئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی