i پاکستان

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی کا الرٹ جاری کر دیاتازترین

May 11, 2024

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور آندھی کا سلسلہ (آج)12مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاو الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی