پی ٹی آئی،جے آئی کی احتجاجی کال پر راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالے پوائنٹ فیض آباد کورکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔ فیض آباد پل پراسلام آباد جانے اور آنے والے راستے پرکنٹینرز لگا دیئے گئے،راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی،ایس ایچ اونیوٹاون اورایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پر موجود ہے۔ ایکسپریس وے پرفیض آباد پل کے نیچے بھی آدھا راستہ کنٹینر لگا کربندکیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی،اسلام آبادپولیس نے شہریوں کو سری نگرہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ،جی ٹی روڈ اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی