i پاکستان

پی ٹی آئی سازشی جماعت ہے یہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں، انجم عقیل خانتازترین

January 17, 2025

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سازشی جماعت ہے یہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پر ہم انہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جو سازش ہو رہی ہے اس میں یہ جماعت ملوث ہے۔یہ محب وطن لوگ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے واقعے کے حوالے سے یہ ٹی وی فوٹیج مانگ رہے ہیں۔پہلے یہ کہتے تھے ہمارے 200 پھر 100 اور اب کہہ رہے ہیں 11 کارکن مارے گئے ہیں۔ان کے اپنے بیانات میں تضادات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں نے ان کے لیے قربانی دی ہے ان کو بھی یہ نظر انداز کر رہے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی