i پاکستان

پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگا یا نہیں ،ابھی فیصلہ نہیں ہوا،حافظ حمداللہتازترین

May 23, 2024

جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے تاہم اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ایک انٹرویو میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد 3بار مولانا فضل الرحمان کے پاس آچکاہے، اصولی طور پر سیاست مفاہمت اور گفت شنید کا نام ہے۔حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے ، اپوزیشن سے اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ رہنما جے یو آئی نے کہا کہ یکم جون کوجنوبی پنجاب مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی لگے گی، جے یوآئی اورپی ٹی آئی کے درمیان ایک لمبی لڑائی گزر چکی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے ٹی او آر کی ضرورت ہے ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جتنے کیسزبنے جے یوآئی ان میں فریق نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے، ان کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اعتراض نہیں ہوگا۔حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ یہ جمہوری پارلیمنٹ نہیں،عوامی مینڈیٹ کے حامل لوگ باہربیٹھے ہیں، حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ہی چلنے دیں گے۔ حافظ حمدللہ کا کہنا تھا کہ معیشت اورسیاست دونوں عالمی اسٹیبلشمنٹ کے دبائو میں ہیں، امریکی دبائوکے باعث پاک ایران گیس منصوبہ تعطل کاشکارہے، ایران کے ساتھ انڈیا معاہدے کر رہا ہے توپاکستان کیوں نہیں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی