i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماوں کو 30 روزکیلئے ایم پی او کے تحت نظربندکیا ہے،پنجاب حکومتتازترین

February 27, 2023

جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماوں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماوں کو 30 روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او )کے تحت نظربندکیا ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں77 لوگوں کو نظر بندکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی