i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماوں عالمگیر خان، فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت کی توثیقتازترین

April 05, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عالمگیر خان اور فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، عالمگیر خان اور فردوس نقوی پر ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بلاک کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی پرقائم کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی