i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاریتازترین

February 12, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔سول جج مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔جج نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی