i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروسز ہسپتال منتقلتازترین

December 07, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں ان کا علاج جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کچھ روز سے کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی