i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرارتازترین

April 17, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی