i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق قتل کیس کے ملزمان ٹریس، تینوں رشتے دار نکلےتازترین

August 07, 2024

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ تینوں اجرتی قاتل باپ، بیٹا اوربھتیجا ہیں جب کہ ملزمان پہلے بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مقتول ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے دوست سے مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا اور ملزم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی جب کہ ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی