پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن الائنس کی جانب سے ان کی گرفتاری کی سخت مذمت کی گئی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ ا یک بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریق انصاف کے مرکزی رہنما حاجی امتیاز کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے باضابطہ حکم ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔حاجی امتیاز گزشتہ شام کو اسلام آباد سے اپنے حلقہ کی طرف روانہ ہوئے تھے حاجی امتیاز احمد چوہدری این اے68 منڈی بہاولدین سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔اپوزیشن الائنس کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزی نے بھی ان کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو اس طرح سے گرفتار کرنا آئین اور قانون سے بالاتر ہے۔اس معاملے کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر اپوزیشن کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آئے گا۔ا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی