i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورتازترین

September 25, 2024

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ماڈل ٹاون کچہری لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم ریاض کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔ عدالت نے ملزم ریاض کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور اسے دوبارہ 30 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ریاض سے موبائل فون، بینک ٹرانزیکشن، رقم اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی