رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد 3 روز سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، کمر کا درد قدرے بہتر ہے، رہنما پی ٹی آئی کا میٹرس بدل دیا گیا تھا رات بھر آرام سے سوئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن کی رپورٹ میں بھی بہتری آئی ہے، ڈائریا اور ڈی ہائیڈریشن سے یاسمین راشد کمزوری محسوس کر رہی ہیں، میڈیکل بورڈ نے آج خون ٹیسٹ اور الٹرا ساونڈ تجویز کیا ہے، مکمل صحتیابی کے لئے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی