i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی پر فراڈ کا مقدمہ درجتازترین

March 09, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کر کے شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی