پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھورنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں عامر کیانی نے کہا کہ فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے۔ عامرکیانی نے مزید کہا میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی