پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز احمد چودھری نے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اعجاز چودھری نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ، سیکرٹری سینیٹ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا، ایم پی او ختم ہونے پر 9 مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی، لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہرسینیٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی