مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماں کا صرف خواب رہ گیا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ن لیگ عمران خان سے خوفزدہ ہے، ان کے بیان سے مینڈیٹ چوروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماں کا صرف خواب رہ گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، فارم 47 جعلی سرکار شکست تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگ کر فورا استعفی دیں بصورت دیگر ان کا آخری انجام انتہائی ناگفتہ بہہ ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی