i پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے، علی پرویز ملکتازترین

July 25, 2024

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی میں جب مشورے کیلئے پابندی کا معاملہ آئے گا تو ہر کوئی اپنی رائے دے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ ملک میں نکتہ چینی کی بجائے اتحاد کو آگے لیکر چلنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، کسی نے قانون توڑا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا چاہے وہ کوئی بھی ہو کارروائی ہوگی۔علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانونی تقاضے بھی پورے کرنے چاہئیں، احتجاج میں کسی کی پراپرٹی اور کسی کی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو احتجاج ضرور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نظام اتنا ہی ناکارہ اور بوگس ہے تو بتائیں پھر یہ ریزرو سیٹوں کیلئے کیوں بھاگ رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے یہ لوگ ریاست کے مفادات کو آخری نہج تک لے کر گئے۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مشاورت کے دروازے ہمیشہ ہر جماعت کیلئے کھلے ہونے چاہئیں، جنہوں نے ریاست کیخلاف یلغار کی، شہدا کے مجسموں کو توڑا انہیں سزا ملنی چاہیے، قانون اور عدلیہ حکومت سمیت سب کیلئے قابل احترام ہے، ایسی جماعت کو ریلیف دیدیا جو مدعی بھی نہیں بنی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی