پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں، پیپلز پارٹی سے اس طرح کی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔ ایک انٹرویو میں شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز بھی نہیں ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے،ان کا کہنا تھاکہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے،بحرانی دور میں ناپ تول کر قدم رکھنے چاہئے،شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرناچاہتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی