i پاکستان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیاتازترین

April 15, 2024

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔این اے46اسلام آباد پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا ، این اے47اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔اسی طرح این اے48پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کردیا۔تینوں امیدواروں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آٹھ فروری انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی، استدعا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیئے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی